دبئی(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ انہیں سیکیورٹی تحفظات دور ہونے پر پاکستان کا دورہ کرکے خوشی ہوگی تاہم دورے کے حوالے سے کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے کھلاڑیوں کو تحفظات ہیں جن کو دور کرنا ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ بعض کھلاڑی سیکیورٹی ماہرین کی رائے سے بھی بڑھ کر مزید جاننا چاہیں،
اگر دیانتداری سے کہا جائے تو ہوسکتا ہے کہ چند کھلاڑی دورے پر جانے سے گھبرائیں۔2017 میں ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان میں کھیلنے والے ٹم پین نے پاکستان کی سیکیورٹی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں جو سیکیورٹی ملی وہ زندگی میں نہیں دیکھی۔ فضا میں ہیلی کاپٹرز، پانچ کلومیٹرز تک سڑکیں بند، چیک پوائنٹس سخت سکیورٹی حصار سب کچھ غیر معمولی تھا، اگلے برس پاکستان میں جاکر کھیلنے کے حوالے سے ہر کھلاڑی کو ذاتی طور پر فیصلہ کرنا ہے، سیکیورٹی کے بارے میں سب کو مطمئن ہوناہے۔ اگر ہم پاکستان جاکر کھیلتے ہیں یہ بہت اچھی بات ہوگی۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…