سیاست میں کوئی فیصلہ آخری نہیں ہوتا، خورشید شاہ نے کہاں شمولیت کا اشارہ دیدیا؟ سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی

سکھر(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے حکومت مخالف سیاسی اتحاد پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کوئی فیصلہ آخری نہیں ہوتا۔حالات کے ساتھ فیصلے بدلتے بھی ہیں اور بگڑتے بھی ہیں۔پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف ایک ہی موقف ہے۔استعفوں سے متعلق بھی پیپلزپارٹی کو ہی فالو کیا جا رہا ہے۔استعفے نہ دینے کے اپوزیشن کو فائدے سب کے سامنے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کا سکینڈل دنیا کا سب سے بڑا سکینڈل ہوگا۔ڈالر کی قیمت 110 روپے تھی اور اب 175 تک جا رہی ہے جبکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت گیارہ روپے سے بڑھ کر 29 روپے ہوگئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ میری شہباز شریف مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ بات ہوئی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ میری رائے کو اہمیت دی ہے۔

قبل ازیں سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈالر کی قیمت دو سو روپے تک لے جانا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ لوگ جائیں گے تو پتہ چلے گا کہ ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور اس سے کس کو فائدہ ہورہاہے ان کے جانے کے بعد جب یہ معاملہ کھلے گا تو یہ پاکستان اور دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سرکیولیشن آف منی نہیں ہے لوگ کہاں جائیں مہنگائی سے پوری قوم پریشان ہے۔ملک میں بسنے والے بائیس کروڑ لوگ اپنے بچوں کو پانی میں نمک ڈال کر کھلا رہاہے مگر اب تو آٹا بھی ان کی پہنچ سے دور ہوگا کیونکہ اب تو آٹا بھی 75 روپے کلوہوگا اور پیٹرول ڈیڑھ سو روپے لیٹر ہوگیا ہے ملک میں تنخواہیں نہیں بڑھی ہیں لوگ مہنگائی میں گذارا کیسے کریں ڈالر کی قیمت کو اوپن کیوں چھوڑا ہے اور آج کس کو فائدہ ہورہاہے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

5 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

18 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

37 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

47 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

55 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago