’موت کو انتہائی قریب سے دیکھا‘، حمائمہ کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی زندگی ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں ان کی اپینڈکس کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے استنبول کے اسپتال میں 22 گھنٹے ریپچر اپینڈکس کی وجہ سے گزارے۔انہوں نے لکھا کہ اس سارے واقعے میں، میں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا۔

حمائمہ نے لکھا کہ میرے رب نے مجھے نئی زندگی دی ہے، مجھے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

اداکارہ نے حاسدین سے متعلق اپنی پوسٹ پر صارفین سے التجائیہ لہجے میں کہا کہ نظر جان لے سکتی ہے، برائے مہربانی اپنے اور چاہنے والوں کیلئے دعا کرتے رہیں، نظر چلتا پھرتا بندہ مار سکتی ہے، پیار سے دیکھو، خدا سے ہر کسی کی خیر مانگو، اللہ کسی کو حسد کی نظر نہ لگائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حمائمہ ملک نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے) کی تقریب میں اپنے جلوے بکھیرے تھے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

18 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

27 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

29 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

51 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

1 hour ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago