وزیراعظم عمران خان نے زندگی میں 100 فیصد کامیابی کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اخلاقیات تباہ ہوگئی ہیں ۔ کرپشن سے قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں۔ جس معاشرے میں اخلاقیات ہوں اس کو ایٹم بم بھی ختم نہیں کر سکتا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے عربوں کو اسلام سے روشناس کرایا۔ عرب جن کی کوئی حیثیت نہیں تھی انہوں نے دنیا کی امامت کی۔ عربوں نے نبی پاک ﷺ کے راستے کو اپنا کر دنیا میں ترقی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی آگے بڑھاجاسکتا ہے۔ نبی پاک ﷺ کو جو عظمت ملی وہ کسی اور کو نہیں مل سکتی۔ آپ ﷺ کے راستے کے علاوہ دوسرا راستہ انسان کی تباہی کا راستہ ہے جو بہت خوبصورت لگتا ہے لیکن اصل میں انسان کو تباہ کردیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیڈیل ازم میں کوئی چیز ختم نہیں ہوتی یہ بلندی پر لے جاتے ہیں۔ حقیقت پسند شخص کبھی بڑا نہیں ہوتا۔ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کے خواب بڑے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے وہ انسان کو بار بار آزمائے گا۔ انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جائے۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

10 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

17 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

24 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

48 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago