کراچی (قدرت روزنامہ) ناظم جوکھیوقتل کیس میں پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد چھ ہو گئی جبکہ ملزمان کے گھر سے سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر بھی برآمد کرکے فورینسک کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان سے ناظم جوکھیو کے قتل سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔پولیس نے جام اویس کے بھائی ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا۔گرفتار ملزمان میں رزاق، معراج اور جمال شامل ہیں۔
ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش شروع کی گئی ہے، جس کے بعد جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز سالار، جام عبدالکریم کے موبائل فون کی لوکیشن بھی آئی ہے۔پولیس نے کیس میں اغوا کی دفعہ 365 بھی شامل کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم این اے جام کریم سمیت 15 سے زائد ملزمان تاحال مفرور ہیں جبجہ گرفتار ایم پی اے سندھ اسمبلی جام اویس سمیت تین ملزمان پولیس ریمانڈ پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ناظم جوکھیو قتل پر جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دے دی۔ گورنر سندھ کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔گورنر سندھ کے مطابق ناظم جوکھیوکے قتل کیس کودبانے کیلئے ورثاء کے اوپرشدید دباؤ ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…