کترینہ کیف کی سالگرہ کی تصویر مقبول

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی نئی دلکش تصویر شیئر کر دی . اداکارہ کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سوئمنگ پول میں کھڑی مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں .

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ سب کی ہمیشہ سے ملنے والی محبت کے لیے بہت شکریہ . ‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف اپنی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت سمیت پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں رہی تھیں . بالی ووڈ کی دیگر نامور اداکاراؤں کرینہ کپور، مادھوری ڈکشٹ اور انوشکا شرما کی جانب سے بھی کترینہ کو سالگرہ کے موقع پر مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے . اداکار سلمان خان نے بھی کترینہ کیف کو ان کی سالگرہ کے موقع پرمبارک باد دینے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی . . .

متعلقہ خبریں