کترینہ کیف کی سالگرہ کی تصویر مقبول

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی نئی دلکش تصویر شیئر کر دی۔

اداکارہ کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سوئمنگ پول میں کھڑی مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ سب کی ہمیشہ سے ملنے والی محبت کے لیے بہت شکریہ۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف اپنی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت سمیت پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں رہی تھیں۔

بالی ووڈ کی دیگر نامور اداکاراؤں کرینہ کپور، مادھوری ڈکشٹ اور انوشکا شرما کی جانب سے بھی کترینہ کو سالگرہ کے موقع پر مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے۔

اداکار سلمان خان نے بھی کترینہ کیف کو ان کی سالگرہ کے موقع پرمبارک باد دینے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 min ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

9 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

18 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

30 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

43 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago