وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی تشویشناک صورتحال سے دنیا کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہریوں کو انسانی المیہ سے بچایا جائے جس کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا عالمی برادر افغانستان کی مدد کیلئے آگے بڑھے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ،انہوں نے کہا پاکستان افغانستان کو ہرممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا۔

افغانستان کے ایشو اور پر امن افغانستان کیلئے اہم ملاقاتیں اسلام آباد میںہونے جا رہی ہیں جس کیلئے افغا نستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کل وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے ،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ بھی کل پاکستان پہنچیں گی،دونوں رہنما اسلام آباد میں ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس کے سائیڈ لائنز پر مہمان وفود کی ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں افغانستان میں امن و سلامتی کی صورتحال ، اقتصادی بحالی، انسانی حقوق کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا،، ملاقاتوں میں امریکا کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے مطالبہ پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکمران اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکمران اتحادی جماعتوں کے جو ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اس وقت بیرون…

11 mins ago

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکا کی…

21 mins ago

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی…

29 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام…

40 mins ago

پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود ’سارک‘ کو فعال کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر محمد یونس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک…

47 mins ago

گوجرانوالہ: چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کا گھر پر چھاپہ، 4 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے پولیس کے ہمراہ گھر پر چھاپہ…

57 mins ago