نوجوانوں کے لئے خوشخبری، 33 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ) نوجوانوں کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے صوبے میں 33 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ابتدائی طور پر 16 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے کالجز میں لیکچررز کی 3 ہزار اسامیوں پر بھرتی کی ریکوزیشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

محکمہ اسکول میں گریڈ 1 سے 10 تک کی خالی اسامیاں پُر کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایک لاکھ خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی تھی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ یہ بھرتیاں مرحلہ وار ہوں گی، جہاں پہلے مرحلے میں 16 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن اپنی مرضی کی چیزیں دیکھنا چاہتی ہے۔ حکومت کا کام یہ نہیں کہ اپوزیشن کی آنکھیں کھولے اور عوام جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔

Recent Posts

’میری شادی میری مرضی‘، بلاول بھٹو کا میڈیا کے سوال پر دلچسپ جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی…

5 mins ago

بیرسٹر سیف نے پی ٹی ایم جلسے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا لائحہ عمل ظاہر کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ…

49 mins ago

گمشدگی کا مخمصہ: پی ٹی آئی اراکین علی امین گنڈاپور کے دفاع سے گریزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے بعض ارکان نے ڈی چوک احتجاج سے پراسرار…

60 mins ago

قیام پاکستان کے بعد پہلی بار زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے قیام پاکستان کے بعد پہلی بار زرعی آمدنی پر…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان سے باہر انعقاد پر غور جاری ہے، وکرانت گپتا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل…

1 hour ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس ضمیر پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 hour ago