صدف کنول کا اپنی ساس کیساتھ ڈانس سوشل میڈیا پر مقبول

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی اپنی ساس کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے . وائرل ویڈیو میں صدف کنول اور اُن کی ساس کو ایک گانے پر زبردست ڈانس کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے .

یہ ویڈیو کسی پارٹی کی ہے جس میں دیگر شرکاء کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں . اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ساس بہو کی جوڑی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے . دوسری جانب کچھ صارفین اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صدف کنول کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں . واضح رہے کہ نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کی تھی . شہروز سبزواری کی یہ دوسری شادی ہے ،انکی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف تھیں جن سے اُن کی ایک بیٹی بھی ہے . . .

متعلقہ خبریں