اپوزیشن کا اجلاس۔حکومت کی قانون سازی کی کوشش ناکام بنانے کا اعلان

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے حکومت کو قانون سازی کے معاملے پر سے ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے عوام دشمن عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق منگل کوحزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل قانونی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا۔اپوزیشن نے کہا کہ حکومت کی قانون سازی کو ناکام بنائیں گے، حکومت 30 بلز مشترکہ اجلاس میں منظور کرانے کی خواہشمند ہے ، ووٹ چور حکومت کا نیب آرڈیننس اور ای وی ایم کا سازشی منصوبہ ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں۔اپوزیشن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو خود کواور انکی کرپٹ حکومت کو این آراو نہیں لینے دیں گے ، مہنگائی سے عوام کی جان نکالنے والی حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی بھی تیار ہے۔

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی، شاہدہ اختر علی، شیری رحمان، مریم اورنگزیب، سیّد خورشید شاہ، شازیہ مری، خواجہ آصف، سعد رفیق، سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

Recent Posts

ماورا حسین نے مقبولیت کی دوڑ میں سنگِ میل عبور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی…

10 mins ago

اساتذہ انتہائی محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی ( قدرت روزنامہ )ورلڈ ٹیچر ڈے پر سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے…

20 mins ago

کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کی ضرورت ہے؟وزیرِ اعلیٰ سندھ کی صحافیوں کو بریفنگ

کراچی ( قدرت روزنامہ) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی…

28 mins ago

سدھارتھ شکلا کے معاملے میں غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی، شہناز گل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے…

30 mins ago

پی ٹی آئی جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا…

55 mins ago

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے…

57 mins ago