پار لیمنٹ کے اجلاس سے پہلے ہی حکومت کو تاریخی شکست۔۔ وزیراعظم روئیں چیخیں انکے جانے کا وقت ہو چکا ۔مسلم لیگ ن

(قدرت روزنامہ) اہم قانون سازی کیلئے جمعہ کو بلائے گئے پارلیمنٹ کے اجلاس سے پہلے ہی قومی اسمبلی میں حکومت کو اپوزیشن نے تاریخی شکست دے دی۔اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی جانب سے دستور ترمیمی بل کی قرار داد سیّد جاوید حسنین نے پیش کی جس کے مطابق کوئی بھی منتخب رکن سات سال تک دوسری پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہوگا۔ حکومت کی طرف سے بل کی مخالفت کی گئی ، اجلاس کے دوران گنتی میں بل پر حکومت کو عددی شکست ہو گئی، بل کے حق میں 117 جبکہ مخالفت میں 104 ووٹ آئے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا۔ یہ بھی پڑھیں۔قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب سابق قومی اسمبلی کے سپیکر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ آج حکومت کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ جوائنٹ سیشن سے پہلے ہی حکومت اپنی اخلاقی ہار مان لے،حکومت کو از خود استعفا دے دینا چاہئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایاز صادق کے الفاظ کو مسترد کردیا ا ور کہاکہ ایم این اے لاہور کے الفاظ کو مسترد کرتا ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہا کہ آئین ہر شخص کو کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا حق دیتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج حکومت کو تیاری کے باوجود قومی اسمبلی میں شکست ہوئی، وزیر اعظم نے خود اجلاس بلایا پھر بھی 104 ووٹ ملے انہوں نے کہا مشترکہ اجلاس کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، نیب آرڈیننس اور ای وی ایم پرقانون سازی کو رکوائیں گے، انہوں نے کہانیب آرڈیننس آٹا چینی چوروں کو این آر او دینے کے لئے لائے ہیں، ای وی ایم کالا قانون ہے انکو معلوم ہے کے ٹکٹ کے لئے بھی لوگ نہیں ملیں گے، وزیراعظم اجلاس بلائیں، روئیں چیخیں انکے جانے کا وقت ہو چکا ہے۔ اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ لاہور میں ڈینگی کا بدترین مسئلہ پیدا ہوگیا ہے،محکمہ صحت کے سٹاک سے تین کروڑ ادویات غائب ہوگئی ہیں،لاہور میں پیناڈول اور پیراسیٹامول غائب ہوچکی ہیں،حکومت عوام کی مشکل حل کرے۔ انہوںنے کہاکہ عوام ڈینگی سے مر رہے ہیں اور حکمران قوالیاں سن رہے ہیں۔اجلاس کے دور ان شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آذربائیجان وفد کو پارلیمنٹ ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں،عالمی سطح پر آذربائیجان نے پاکستان کی حمایت کی،پاکستان ہر مشکل وقت میں آذربائجان کے ساتھ کھڑا ہوگاپاکستانی عوام آذربائیجان کی عوام کے ساتھ ہیں۔ ۔ اجلاس کے در ان بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے فوجداری قوانین ترمیمی بل اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا حکومت کی جانب سے مخالفت نہ ہونے پر بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ۔ اجلاس کے دوران دارالحکومت اسلام آباد گھریلو ملازمین بل 2021 کو مشترکہ اجلاس بھیجنے کی تحریک منظور کرلی گئی ،تحریک مہناز اکبر عزیز نے پیش کی۔د ریں اثنا اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے تقرر کے طریقہ کار تبدیل کرنے کا ترمیم بل پیش کرنے کی اجازت کی تحریک پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر مندوخیل نے پیش کی۔ اس بل کی حکومت نے مخالفت نہیں کی، بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔یہ بھی پڑھیں۔ اپوزیشن کا اجلاس۔حکومت کی قانون سازی کی کوشش ناکام بنانے کا اعلان

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

14 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

24 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

34 mins ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

48 mins ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

52 mins ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

54 mins ago