واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے کونسے نئے زبردست فیچرز متعارف کروانے جا رہا ہے؟

(قدرت روزنامہ) پیغامات بھیجنے کی مقبول ایپ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کروا نے جا رہا ہے . واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچرز کی بدولت صارفین ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرتے ہوئے کال نوٹیفکیشن کو بآسانی مینیج کر سکتے ہیں .

پہلا فیچر ’’نئی کال نوٹیفکیشن‘‘ اور ’’ٹرن آف آل ڈیسک ٹاپ انکمنگ کالز‘‘ سے متعلق ہے جو صارف کو کال نوٹیفکیشن کے اختیار کو قابو کرنے میں مدد دیتا ہے . دوسرا فیچر کنٹیکٹ انفو، بزنس انفو اور گروپ انفو کی معلومات کے بارے میں ہے . واضح رہے کہ نیا نوٹیفکیشن آپشن اور نیا انٹرفیس ان لوگوں کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کی تازہ ترین اپ ڈیٹ استعمال کر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں