آصف علی آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے جارحانہ بیٹسمین آصف علی ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کے پلئیڑ اف دی منتھ بن گئے . ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچز میں بائولرز کے چھکے چھڑانے والے پاکستان کے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے بلے باز آصف علی کو کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے فورم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا ہے .

آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ کے لیے پاکستانی کرکٹر آصف علی کے ساتھ بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو نامزد کیا تھا اور تینوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر رائے طلب کی تھی . سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے آصف علی پلئیر آف دی منتھ قرار پائے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آصف علی کے چوکوں اور چھکوں کی برسات کا لطف سوشل میڈیا صارفین بھی اٴْٹھاتے ہیں . آصف علی نے دو اہم میچوں میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار اداکیا تھا اور افغانستان کے خلاف میچ میں تو ایک اوور میں چار چھکے لگا کر سات گیندوں پر 25 رنز بنائے تھے . . .

متعلقہ خبریں