آصف علی آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے جارحانہ بیٹسمین آصف علی ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کے پلئیڑ اف دی منتھ بن گئے۔ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچز میں بائولرز کے چھکے چھڑانے والے پاکستان کے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے بلے باز آصف علی کو کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے فورم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا ہے۔
آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ کے لیے پاکستانی کرکٹر آصف علی کے ساتھ بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو نامزد کیا تھا اور تینوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر رائے طلب کی تھی۔سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے آصف علی پلئیر آف دی منتھ قرار پائے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آصف علی کے چوکوں اور چھکوں کی برسات کا لطف سوشل میڈیا صارفین بھی اٴْٹھاتے ہیں۔آصف علی نے دو اہم میچوں میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار اداکیا تھا اور افغانستان کے خلاف میچ میں تو ایک اوور میں چار چھکے لگا کر سات گیندوں پر 25 رنز بنائے تھے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

22 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

27 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

30 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

43 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

47 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

57 mins ago