ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، ویرات کوہلی پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے مشورہ دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں ٹیم کی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر تنقید کرنے والی بھارتی عوام کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی پر تنقید کرنےوالوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا! برائے مہربانی، پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤنہ ڈالیں۔‘

انہوں نے لکھاکہ’ یہ کھیل ہے جنگ نہیں۔‘

اداکارہ نے بھارتی عوام کو کُھلے دل سے اپنے کھلاڑیوں کو ان کے وطن میں خوش آمدید کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہونے ہوئی بھارتی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء میں اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا اختتام جیت پر کر دیا۔

بھارتی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوچکی تھی اور8 نومبرکو اپنا آخری گروپ میچ کھیلنے کے بعد وطن روانہ ہوجائےگی۔

Recent Posts

ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی

مردان (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے…

1 min ago

ریلوے کا 11 اکتوبر سے کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے…

1 min ago

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

12 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

13 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

28 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

31 mins ago