تجربہ کامیاب،نئی تاریخ رقم اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جب سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تب سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا تھا تاہم اب ایک بڑی خوشسامنے آ گئی ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے ملکی تاریخ میں پہلی باراپنے ترسیلی نظام نیشنل پاور کنٹرول سنٹر(این پی سی سی) سے 11 جون 2021کو ریکارڈ 23633 میگاواٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی ہے ۔
ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ گزشتہ سال 10 جون کو زیادہ سے زیادہ 18392 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی جبکہ اس سال 18.4 فیصد یعنی 5241 میگاواٹ زیادہ بجلی ٹرانسمٹ کی گئی جو بلا شبہ پاور سیکٹر میں مثبت گروتھ کی نشاندہی کرتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی کی ترسیل کے دوران این ٹی ڈی سی کا پورا سسٹم ملک بھر میں مستحکم رہا۔ بجلی کی کامیاب اور ریکارڈ ترسیل پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی وزیراعظم برائے توانائی تابش گوہر نے این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔ دوسری جانب شہریوں کو خوشخبری ،وفاقی حکومت نے ’’میری گاڑی اسکیم‘ ‘متعارف کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ برائے سال 2020-21 پیش کرتے ہوئے کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیم کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جب کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومت.نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں چھوٹی گاڑیاں اور نئی موٹرسائیکلیں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago