تفتان(قدرت روزنامہ)ایرانی سیکورٹی فورسز نے 84 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو راہداری گیٹ تفتان میں لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے، گرفتار قیدیوں میں پنجاب کے 60، خیبرپختونخوا کے 13 اور سندھ کے 11 شامل تھے۔اس کے علاوہ 5 دیگر افراد جن کے پاس پاکستانی دستاویزات نہیں تھے انھیں ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد تمام قیدیوں کو لیویز تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیویز حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار پاکستانیوں سے مزید تفتیش ایف آئی اے حکام کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 155 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…