وزیراعلیٰ مریم نواز کی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں 15 خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے-