شادی پر پیسے لوٹنا نوجوان کا جرم بن گیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

گجرات(قدرت روزنامہ)وزیرآبادمیں شادی پر پیسے لوٹنا نوجوان کا جرم بن گیا،گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔عینی شاہدین کے مطابق شادی ہال کے سکیورٹی گارڈ نے نوجوان کو ملحقہ چھت پر چڑھ کر پیسے لوٹنے سے منع کیا،نوجوان کے منع نہ ہونے کے باعث سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی،نوجوان گولی سر پر لگنے کے باعث جاں بحق ہوا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فرخ زیب کے نام سے ہوئی۔ مقتول محنت کش نوجوان کا تعلق قریبی گاؤں شیرا کوٹ سے بتایا جاتا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق شادی ہال کا عالم زیب نامی سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا۔