کوروناوائرس پھر بپھر گیا،ایک ہی دن39افراد جاں بحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موذی وباء کورونا ایک بار پھر سر اٹھا لیا ،ایک دن میں 39 افراد لقمہ اجل بن گئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزاروں افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 783 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 388 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے.این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 475، اسلام آباد میں 84 ہزار 266، بلوچستان میں 28 ہزار 704، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 210 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 43 لاکھ 23 ہزار 805افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 845 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 650 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

2 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

2 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

2 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago