داسو میں چینی باشندوں کی ہلاکتوں کامعاملہ، وزیرا عظم نے کیا اہم ہدایت دیں؟وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ داسو بس حادثے میں کل 13افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں نو چینی باشندے بھی شامل ہیں، وزیرا عظم عمران خان نے ازبکستان دورے سے واپسی کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کی ہدایت دی ہے جبکہ وزارت داخلہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ان کی سکیورٹی کو مزید سخت بنا یا جائے . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ داسو بس حادثہ افسوسناک ہے، اس واقعے میں سی پیک کے دشمن ملوث ہیں، چین کو مکمل یقین دلا تے ہیں کہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کو کسی قیمت پر معا ف نہیں کریں گے،چین کی دوستی ہر موسم کی دوستی ہے .

داسو حادثے کی تحقیقات میں چین کی تحقیقاتی ٹیم کے بھی 15افراد شامل ہوچکے ہیں جن کے ساتھ مکمل معاونت کی جارہی ہے . وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم کا دورہ ازبکستان کامیاب رہا ہے، دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور پاکستان نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کا امن وابستہ ہے، ہمار افغانستا ن میں کوئی فیورٹ نہیں ہے . انکا کہنا تھا کہ جعلی پاسپورٹ تیار کرنے والوں کے خلا ف کارروائیاں کی جارہی ہیں، مزید پانچ ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ 19افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں . اللہ کی مدد سے کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی، آزاد کشمیر میں انتخابات کے لئے رینجرز کے جوانوں کے تعینات کیاگیا ہے اگرآزاد کشمیر حکومت نے مطالبہ کیا تو مزید جوان تعینات کردیں گے . . .

متعلقہ خبریں