شاہد آفریدی اور شیکھر دھون میں ‘جنگ، چھڑ گئی ، دونوں جانب سے لفظی گولہ باری

لاہور(قدرت روزنامہ) مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور اب اس صورتحال میں دونوں ممالک کے کرکٹرز بھی آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ سوشل میڈ یا سائٹ ‘ایکس، پر بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور شاہد آفریدی کے درمیان لفظی جنگ ہو ئی ہے۔ بھارتی نیوز چینل کی جانب سے شاہد آفریدی کے ایک بیان کی خبر لگائی گئی جس پر رد عمل دیتے ہوئے شیکھر دھون نے کہا کہ کارگل میں بھی ہرایا تھا ، پہلے ہی اتنا گرے ہوئے ہو اور کتنا گرو گے،
بے وجہ بیانات دینے سے اچھا ہے کہ اپنے ملک کی ترقی پر دھیان دو، ہمیں ہماری فوج پر فخر ہے ۔اس پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہار جیت کو چھوڑو، آو تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر۔ساتھ ہی شاہد آفریدی نے FantasticTea کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔