اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن 100 فیصد کبھی متحد نہیں ہو سکتی۔حکومت کو گھر بھیجنے کی حد تک تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔وہاں پر ایشوز ایسے ہیں جن پر اپوزیشن کی دورائے ہو ہی نہیں سکتی۔ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا صرف نعرہ ہی نہیں لگایا بلکہ اس کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔پچھلے تین سال میں جتنی مشکلات ن لیگ نے برداشت کی ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں کسی جماعت نے کم ہی برداشت کی ہیں۔اِن ہاؤس تبدیلی اکھاڑ پچھاڑ سے ہی آ سکتی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کو مجبور کریں کہ وہ اسمبلیاں توڑ دیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا کہ حکومت سے ناراض ہونے والے بہت سے اراکین مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں اور مناسب وقت میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ بھی کچھ ایسی جماعتیں ہیں جو حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن وہ پاکستان تحریک انصاف سے پہلے ہی روٹھے ہوئے ہیں، وہ Jump مارنے کے لیے تیار ہیں۔ بات صرف رابطوں کی نہیں ہے کیونکہ رابطوں میں تو رہتے ہی ہیں لیکن اس مرتبہ وہ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
جی این این کے پروگرام میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدہ میں وزیر داخلہ شامل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں کہ کالعدم جماعت بھارت سے فنڈنگ لیتے ہیں، اس کے بعدحکومتی وزراء اپنے بیان سےپیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حوالے سے بہت سے لوگ کنفیوژن کا شکار ہیں ، مریم نواز کا مؤقف جارحانہ ہے، ہمیں 2018ء کے الیکشن میں پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، میاں شہبازشریف کی نظر میں مفاہتی طریقہ بہتر ہے، اب بات چیت سے نہیں عوام کے پاس فیصلہ چلا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ و بربادہوچکی ہے، اب حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی ، ملکی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے، 6 اکتوبر کےبعد کی صورتحال سے حالات بدل چکی ہے، میاں نوازشریف کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطے نہیں۔
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…