گیدڑ سنگھی انسان کو کیسے مالا مال کرتی ہے؟ اور اس کی کون کون سی قسمیں لوگ گھر وں میں رکھنا پسند کرتے ہیں ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یہ بات توآپ نے بہت سنی ہوگی کہ ” تیرے پاس کون گیدڑ سنگھی ہے ” جو ہر کام تیرا آسانی سے ہو جاتا ہے آج ہم اسی پر بات کر یں گے کہ یہ گیڈڑ سنگھی ہے کیا چیز اور اس سے کیا انسان امیر ہو جاتا ہے یا نہیں۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ یہ نکلتی کہاں سے ہے تو یہ گیدڑ سنگھی سینکڑوں میں سے کسی ایک گیدڑ کے سر پر موجود ہو تی ہے جو کئی بار تو خود ہی کچھ وقت کے بعد گیدڑ کے سر پر سے گر جاتی ہے یا تو پھر ڈاکٹرز حضرات اسے آپریشن کر کے نکلا دیتے ہیں۔ دراصل یہ ایک بیکٹیریا ہوتا ہے یعنی کہ ایک جراثیم ہوتا ہے۔مزید یہ کہ سب کچھ اس دنیا میں ہوتا تو اللہ پاک کی مرضی سے ہی ہے لیکن سبب پیدا کرنے والا بھی اللہ پاک ہی ہوتا ہے۔ ایک ڈاکٹر جن کا نام فرخ شاہ ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ گیڈر سنگھی کی 10 قسمیں ہیں کوئی دولت تو کوئی عزت و شہرت پانے کیلئے ہوتی ہیں۔اپنی زندگی کا ایک تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے مجھ سے اور اپنی ہونے والی بیوی کیلئے یہ خریدی۔اس کی بیوی لندن میں تھی ابھی صرف یہ اپنے گھر رکھی اور بیوی کو بھیجی نہیں اور جو بھی پریشانیاں تھیں وہ ختم ہوگئیں انکا آن لائن نکاح ہو گیا۔ یہ اس وجہ سے ہوا کہ دوسری گیدر سنگھی مذکورہ لڑکی کے نام سے انہوں نے منسوب کر دی تھی۔یہی نہیں بلکہ انہیں خود بھی کسی چیز کی خواہش ہو تو وہ اپنے تکیے کے نیچے یہ گیدڑ سنگھی رکھ کر سو جاتے ہیں اور وہ کام یا خواہش پو ری ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ لاہور میں رہنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر میں بھی گیدڑ سنگھی ہے اور یہ ہماری خاندانی گیڈر سنگھی ہے کیونکہ یہ میری والدہ کو میری دادی نے دی اور ہماری والدہ نے ہمیں دی۔اس شخص کا کہنا ہے کہ دنیا کی طرح میں نے بھی یہی سنا ہے کہ گیدڑ سنگھی امیر کر دیتی ہے مگر میرے ساتھ تو سالوں سے ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بس میں نے اسے اپنے پاس اس لیے رکھا ہے کہ خاندانی ہے ہمارے یہ۔ایک سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ یہ کیا یہ بچے بھی دیتی ہے تو جی ہاں یہ بلکل بڑی بھی ہوتی ہے اور بچے بھی دیتی ہے اس میں نر اور مادہ بھی ہوتا ہے۔

یہ سندور، الائچی اور لونگ کھاتی ہے۔اس کے بارے میں بھی کئی باتیں مشہور ہیں لیکن یہ حقیقت ہے اور سندور اس لیے کھلایا جاتا ہے کیونکہ سندور ایک ایسی چیز ہے جس سے چیز خراب، گلتی سڑتی نہیں۔ساتھ ہی ساتھ یہاں یہ بات واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ آج کل یہ جعلی بھی مارکیٹ میں مل رہی ہے جیسا کہ بلی کی دم سے بنی ہوئی ہوتی ہے اور خواتین کے استعمال کرنے والے ہینڈ بیگز میں استعمال ہونے والی اشیاء سے بھی بنتی ہیں۔اس خبر میں ہم نے آپکو دونوں طرح کے لوگوں کا بیان بتایا جو لوگ کہتے ہیں کہ اس سے کچھ ہوتا ہے اور وہ لوگ جنہوں نے رکھی ہوئی ہے پر وہ بھی کہتے ہیں کہ اس سے ہوتا کچھ نہیں ہے۔اور ایسا ہے بھی کچھ نہیں اگر یہ کہا جائے تو بیجا نہیں ہوگا کہ یہ لوگوں کاکمزور عقیدہ ہے ۔ انسان کو ہمیشہ اللہ پاک سے دعا مانگنی چاہیے جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو۔اور تو اور اب یہ دنیا کی سب سے بڑی ویب سائیٹ ایمازون پر بھی فروخت ہوتی ہے لیکن جعلی فروخت ہوتی ہے۔ یہ ساری معلومات مکمل درست ہیں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

30 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

36 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

39 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

51 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

55 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago