پاکستان کے لیے کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں، بابر اعظم

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ فلاں پوزیشن پر نہیں کھیلوں گا، کبھی تین نمبر، کبھی اوپننگ، پاکستان کے لیے ہر نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی گیم کے مطابق کھیلتا ہوں اور اسٹرائیک ریٹ کی اہمیت سے آگاہ ہوں۔ آج کل جارحانہ کھیل اور اسٹرائیک ریٹ پر بات ہوتی ہے، لیکن میں خود کو ثابت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جو بھی نیا آتا ہے، بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی میں ہی کرتا ہوں۔میدان میں کارکردگی دکھانا میری ترجیح ہے، زیادہ بولنا پسند نہیں۔بولے کہ کبھی اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوتا، ہمیشہ بہتری کی سوچ رکھتا ہوں۔ٹی20 کا ون ڈے کارکردگی پر اثر نہیں پڑا، ون ڈے کرکٹ کا اپنا مزہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا معیار اب بھی بلند ہے، غیر ملکی کھلاڑی یہاں آنا چاہتے ہیں۔ہر ٹیم میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار والے بولرز ہیں ۔