بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستان کی ہندو برادری بھی میدان میں آگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستان کی ہندو برادری بھی میدان میں آگئی ہندو پنچایت کوئٹہ کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف ریلی، سینکڑوں ہندو پاکستانیوں کی شرکت ریلی آریا مندر سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی پی سی کیو تک پہنچی اقلیتی امور کے لئے پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار نے ریلی کی قیادت کی سنجے کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی عادت ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کرکے بھارت کو لاجواب کر دیا ہے
، بھارت کا اصل ذمہ داروں کو ڈھونڈنے کے بجائے جنگی جنون کا مظاہرہ واقعہ کے فالس فلیگ آپریشن ہونے کا ثبوت ہے، ہندو برادری اور تمام غیر مسلم پاکستانی اپنی بہادر افواج کے ساتھ مل کر پاکستان کا دفاع کریں گے، بھارت اقلیتوں اور بے گناہ انسانوں کی قتل گاہ بن چکا ہے،پاکستان میں ہمیں مذہبی اور تمام آزادیاں حاصل ہیں، پاکستان ہمارا گھر ہے، جان دے کر حفاظت کریں گے، ریلی میں پاکستان زندہ باد، بھارت مردہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے