” پروڈیوسر نے مجھے کام دینے کے بہانے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ۔۔“ بالی ووڈ کی اداکارہ نے بھوشن کمار پر سنگین الزام عائد کر دیا
تھانہ دی این نگر میں اداکارہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ بھوشن کمار نے اپنی کمپنی میں پروجیکٹس میں کام کرنے کا جھانسہ دیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا . پولیس نے مقدمے میں جنسی زیادتی، دھوکا دہی اور دھمکی دینے کی دفعات شامل کی ہیں . دوسری جانب بھوشن کمار کی ٹیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے . ٹیم کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھوشن کمار پر جھوٹے الزامات عائد کیے، خاتون نے رواں سال بھوشن کمار سے ایک ویب سیریز کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا جسے فلم پروڈیوسر نے مسترد کردیا تھا . ٹیم کا کہنا ہے کہ جون 2021ءمیں مہاراشٹرا میں لاک ڈاو¿ن کی پابندی ہٹنے کے بعد خاتون اپنے ساتھوں سمیت کمپنی پر بھتے کے لیے دباو¿ ڈالتی رہی، کمپنی نے یکم جولائی کو اس کے خلاف امبولی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی، کمپنی کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جو تحقیقاتی ایجنسی کو فراہم کیے جائیں گے، قانون جنگ کے لیے مشاورت جاری ہے . . .