” پروڈیوسر نے مجھے کام دینے کے بہانے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ۔۔“ بالی ووڈ کی اداکارہ نے بھوشن کمار پر سنگین الزام عائد کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)ماضی میں بالی ووڈ سے وابستہ اکثر ماڈلز اور اداکاراﺅں کی جانب سے کام کے بدلے ناجائز مطالبات کے قصے سامنے آتے رہے ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر نے ایک نوجوان اداکارہ کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر بھوشن کمار کے خلاف 30 سالہ اداکارہ نے جنسی زیادتی کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے تاہم بھوشن کمار کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔تھانہ دی این نگر میں اداکارہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ بھوشن کمار نے اپنی کمپنی میں پروجیکٹس میں کام کرنے کا جھانسہ دیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمے میں جنسی زیادتی، دھوکا دہی اور دھمکی دینے کی دفعات شامل کی ہیں۔

دوسری جانب بھوشن کمار کی ٹیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے۔ٹیم کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھوشن کمار پر جھوٹے الزامات عائد کیے، خاتون نے رواں سال بھوشن کمار سے ایک ویب سیریز کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا جسے فلم پروڈیوسر نے مسترد کردیا تھا۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ جون 2021ءمیں مہاراشٹرا میں لاک ڈاو¿ن کی پابندی ہٹنے کے بعد خاتون اپنے ساتھوں سمیت کمپنی پر بھتے کے لیے دباو¿ ڈالتی رہی، کمپنی نے یکم جولائی کو اس کے خلاف امبولی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی، کمپنی کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جو تحقیقاتی ایجنسی کو فراہم کیے جائیں گے، قانون جنگ کے لیے مشاورت جاری ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں صرف عمران خان کا بلاک ہے ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago

بجٹ میں ٹیکسز اور بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاج، بل جلا دیے

اسلام آباد / راولپنڈی / پشاور(قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے…

2 hours ago

منال خان کو بیٹے کی پیدائش کے بعد شادی کی پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کو مداح کی جانب سے…

2 hours ago

انوشے اشرف کے شوہر کا نام اور تصاویر منظرِ عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ…

2 hours ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت نے اسلام آباد اور نئی دہلی میں سفارتی چینل…

2 hours ago

کراچی؛ فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کونسلر قتل، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ…

2 hours ago