ملزم کو سزا سنائے جانے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا . سرکار کی جانب سے مقدمہ ہذا کی پیروی پبلک پراسیکیوٹر ندیم خلجی نے کی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ماڈل کریمنل کورٹ کوئٹہ ون/ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IIکوئٹہ جناب شمس الدین سرپرہ نے خاتون کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی . استغاثہ کے مطابق ملزم مجیب الرحمن نے پولیس تھانہ سیٹیلائٹ ٹان کوئٹہ کی حدود میں رواں سال کے ماہ فروری میں چھریوں کے وار کرکے اپنی بھابھی سعدیہ بی بی کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کے جج نے ملزم مجیب الرحمن کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت سنا دی .
متعلقہ خبریں