کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ماڈل کریمنل کورٹ کوئٹہ ون/ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IIکوئٹہ جناب شمس الدین سرپرہ نے خاتون کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔استغاثہ کے مطابق ملزم مجیب الرحمن نے پولیس تھانہ سیٹیلائٹ ٹان کوئٹہ کی حدود میں رواں سال کے ماہ فروری میں چھریوں کے وار کرکے اپنی بھابھی سعدیہ بی بی کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کے جج نے ملزم مجیب الرحمن کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت سنا دی۔ملزم کو سزا سنائے جانے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔سرکار کی جانب سے مقدمہ ہذا کی پیروی پبلک پراسیکیوٹر ندیم خلجی نے کی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…