پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کے بغیر بحال ہے، فعال ہے اور میدان عمل میں بھی ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد/کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی تنقید پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کے بغیربحال بھی، فعال بھی اورمیدان عمل میں بھی ہے ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا، سینیٹ سے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفیکیشن والے دن پیپلزپارٹی غائب رہی انہوں نے کہا کہ قمرزمان کائرہ اور پی پی پی بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں کی تھی قوم کو بتایا جائے کیا یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سینیٹر نہیں بنے پی پی پی نے صادق سنجرانی کو جتوایا اور غفور حیدری کو ہروایا، کیا ایسانہیں تھاان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم پر تنقید کرکے پی پی حکومت کی نہیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہے، پی پی پی واپس آناچاہتی ہے تو مولانافضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگر قیادت سے رجوع کرے انہوں نے کہا کہ پی پی مہربانی کرے جس تالی میں کھایا، اسی میں چھید کرنا مناسب نہیں خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پی ڈی ایم اور مسلم لیگ(ن)کو تنقید کا نشانہ بنایا تھااور کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، اس میں جان پیپلزپارٹی کی وجہ سے تھی،(ن) لیگ مان جاتی تو پنجاب میں عدم اعتماد سے حکومت فارغ ہو جاتی پی پی جاتی عمرہ میں ناشتے میں بھی تھی . .

.

متعلقہ خبریں