پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کے بغیر بحال ہے، فعال ہے اور میدان عمل میں بھی ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد/کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی تنقید پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کے بغیربحال بھی، فعال بھی اورمیدان عمل میں بھی ہے ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا، سینیٹ سے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفیکیشن والے دن پیپلزپارٹی غائب رہی انہوں نے کہا کہ قمرزمان کائرہ اور پی پی پی بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں کی تھی قوم کو بتایا جائے کیا یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سینیٹر نہیں بنے پی پی پی نے صادق سنجرانی کو جتوایا اور غفور حیدری کو ہروایا، کیا ایسانہیں تھاان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم پر تنقید کرکے پی پی حکومت کی نہیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہے، پی پی پی واپس آناچاہتی ہے تو مولانافضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگر قیادت سے رجوع کرے انہوں نے کہا کہ پی پی مہربانی کرے جس تالی میں کھایا، اسی میں چھید کرنا مناسب نہیں خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پی ڈی ایم اور مسلم لیگ(ن)کو تنقید کا نشانہ بنایا تھااور کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، اس میں جان پیپلزپارٹی کی وجہ سے تھی،(ن) لیگ مان جاتی تو پنجاب میں عدم اعتماد سے حکومت فارغ ہو جاتی پی پی جاتی عمرہ میں ناشتے میں بھی تھی۔

Recent Posts

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

13 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

8 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

8 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

8 hours ago