موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، اسد قیصر

(قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، میں وزیر اعظم کی ہدایت پر انتخابی اصلاحات و اہم بلوں  کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کروں گا تاکہ ان کے تحفظات دور کر کے قومی مفاد کے حامل معاملات پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے .

وزیراعظم سے ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی . وزیراعظم کی ہدایت پر انتخابی اصلاحات و اہم بلوں کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنےکے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سےجلد رابطہ کروں گا تاکہ انکےتحفظات کو دور کرکے قومی مفاد کےحامل معاملات پر اتفاق رائےپیدا کیاجائے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی . موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی . امید ہے اپوزیشن جماعتیں ملک کی بہتری کے لیے کی جانے والی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے گی . مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلایا جائے گا . اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ امید ہے اپوزیشن جماعتیں ملک کی بہتری کیلئے کی جانے والی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے گی، مشترکہ اجلاس جلد دوبارہ بلایا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں