مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سی پی پی اے نے نیپرا کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 80 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی . جمعہ کو سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ درخواست نیپرا میں دائر کردی،نیپرا درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گا .

سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 29.40 فیصد بجلی پیدا کی گئی،کوئلہ سے 18.03 اور ایل این جی سے 18.81 فیصد بجلی پیدا کی گئی . سی پی پی اے نے کہاکہ جون میں فرنس آئل 8.18 اور ڈیزل سے 0.43 فیصد بجلی پیدا کی گئی . دوسری جانب کے الیکٹرک نے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 6 روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی . کے الیکٹرک نے جولائی تاجون اور جنوری تا مارچ 2021 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے،جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،فروری کے لئے بجلی 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،مارچ کے لئے 1 روپیہ 49 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی،اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی،جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی،جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گی . ‎ . .

متعلقہ خبریں