اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آگئی ،اپوزیشن کے اہم رہنمائوں کے مطالبہ پر ہی اجلاس کو ملتوی کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اہم رہنمائوں نے حکومت سے رابطہ کرکے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی ،جس کےبعداپوزیشن اور حکومت کے درمیان انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم مشین پر باضابطہ مذاکرات جلد شروع کرنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان نے اجلاس ملتوی کروانے کیلئے اسپیکر آفس اور مشیر پارلیمانی امور سے رابطہ کیا،2 بڑی جماعتوں کے اہم رہنماوں کی درخواست پر مشترکہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔
اپوزیشن کے رابطہ کرنے پر حکومتی ٹیم نے وزیراعظم سے مشاورت کی،مشاورتی عمل میں بابر اعوان، اسد عمر اور پرویز خٹک شریک ہوئے،جس کے بعد وزیراعظم نے مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر رضا مندی ظاہر کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں باضابطہ مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…