حکومتی ارکان جہاد سمجھ کر قانون سازی میں حصہ لیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کا واحد توڑ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) ہے، کرپٹ سسٹم کی پیداوار تبدیلی نہیں آنے دیں گے۔

ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ تبدیلی ہمیں لانی ہے اور آپ کا مقابلہ مافیا سے ہے جبکہ جہاد سمجھ کر قانون سازی میں حصہ لیں۔

انہوں نے حکومتی ارکان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہو سکتا ہے۔ اپوزیشن نے اصلاحات پر کوئی تجویز نہیں دی اور الیکشن کمیشن بھی ای وی ایم پر عجیب، عجیب اعتراض کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قابل شناخت ووٹ کی اپوزیشن اور الیکشن کمیشن نے مخالفت کی، کوئی اب تک جواب نہیں دے سکا اس میں ہمارا کیا فائدہ ہے۔ سینیٹ الیکشن کے لیے پیسے لینے کی وڈیوز دکھانے کے باجود کچھ نہیں ہوا، نہ الیکشن کمیشن نے پیسے لینے کی وڈیو پر کچھ کیا نہ حکومت نےکیا۔

انہوں نے کہا کہ 1970 کے بعد تمام انتخابات متنازع ہوئے، ہارنے والے نے نتیجہ نہیں مانا، ہم 50 سال میں آزاد شفاف انتخابات نہیں کراسکے۔ اصلاحات حکومت نے کرنی ہوتی ہے، ڈیڑھ سال میں اپوزیشن نے کوئی تجویز نہیں دی، 2018 میں اپنا الیکشن کمشنر اور پولنگ عملہ رکھنے والے کہتے ہیں دھاندلی ہوگئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اخلاقیات قائم ہے تو ایٹم بم مارکر بھی کسی قوم کو ختم نہیں کرسکتے، حکومت اور اتحادی ارکان جہاد سمجھ کر پارلیمنٹ اجلاس میں شریک ہوں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

7 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

17 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

33 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

48 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago