مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہو چکی ہے، شہباز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہو چکی ہے۔

ایک بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے التوا پر کہا کہ اپنے ارکان اور اتحادیوں کے عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی کو مستعفی ہوجانا چاہئے، مشترکہ اجلاس کو ملتوی کرکے عمران صاحب نے یوٹرن کی اپنی روایت قائم رکھی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔ مشترکہ اجلاس جلد بازی میں بلانے اور پھر عجلت میں ملتوی کرنے سے حکومت کی غیرسنجیدگی عیاں ہے ، قانون سازی جیسے حساس اور سنجیدہ معاملے کو بچوں کا کھیل بنادیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ روز کی شکست نے حکومت کو اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کیا ہے، میدان میں مقابلہ کرنے کے دعوے کرنے والے میدان سے بھاگ گئے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کہا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے اور ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے حوالے سے اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے مؤخر کیا جا رہا ہے اور ہمیں امید بھی ہے کہ اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کلبھوشن و دیگر معاملات پر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب کیا تھا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

1 min ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

11 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

27 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

43 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago