اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینٹ کے اہم ترین اجلاس میں وزارت داخلہ نے جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دینے والوں کے حیران کن اعداد و شمار پیش کر کے سب کو حیران کر دیا ۔
وزارت داخلہ کی طرف سے سینٹ میں پیس کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق جنس کی تبدیلی کیلئے سال دوہزار اٹھارہ سے دو ہزار اکیس کے دوران اٹھائیس ہزار سات سو تئیس شہریوں نے جنس تبدیلی کےلئے درخواستیں دیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق 27723 میں سے سولہ ہزار پانچ سو تیس مردوں نے مرد سے عورت کی جنس میں تبدیلی اور بارہ ہزار ایک سو چون عورتوں نے عورت سے مرد کی جنس میں تبدیلی کےلئے درخواستیں دیں.
اعدادو شمار کے مطابق 9 مردوں نے ٹرانسجینڈر اور اکیس ٹرانسجینڈرز سے مرد کی جنس میں تبدیلی کےلئے درخواست دی جبکہ نو ٹرانسجینڈرز نے عورت کی جنس میں تبدیلی کی درخواست کی،وزارت داخلہ کے مطابق شہری طبی وجوہات کی بناء پر جنس کی تبدیلی کےلئے درخواستیں دائر کرتے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا342کے بیان…
بچے کو متعلقہ ملک یا پھر ایئر کرافٹ کو رجسٹر کرنے والی ریاست کی بنیاد…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، گوشت 497 روپے کلو…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس جاری کردیں، وزیر اعلیٰ فری سولر…
ان کے جسم پر ایک ٹیٹو بھی نظر آرہا ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپنی بولڈ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی گھی اور تیل کی قیمتوں…