اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام اس وقت اپوزیشن کی طرف دیکھ رہی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی جانب سے اپوزیشن اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
عشائیے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین و اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے سے خطاب اور ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ موجودہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کس قسم کا نیا پاکستان ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہنگا پاکستان ہے اور عوام پرانا پاکستان چاہتے ہیں۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکالنے اور ترقی کی راہ پہ ڈالنے کے لیے اپوزیشن کو مؤثر کردار ادا کرنا پڑے گا۔
ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے یاد دلایا کہ گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد و اتفاق کی بدولت ہ حکومت کو ایوان میں شکست ہوئی ہے جو سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک نیب آرڈیننس نکلنا بدنیتی ہے، اپوزیشن کے اتحاد پر شکرگزار ہیں، حکومت بھاگنے پر مجبور ہو چکی ہے،عدم اعتماد پر آج بھی وہی رائے ہے، پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کا اتحاد ایک دن بھی نہیں ٹوٹا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں رہ کر ان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ لاڈلہ! آج سپریم کورٹ کا سامنا کر رہا ہے۔
عشائیے کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور اراکین پارلیمنٹ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے گا اور تمام جماعتیں مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…