بھاگ گئے۔۔فواد چودھری صاحب ، ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگانے کیلئے آپ کا وقت ہوا چاہتا ہے۔۔مریم اورنگ زیب

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے فواد چودھری کی طرف سے پارلیمنٹ کے اجلاس موخر کرنے کے اعلان پر ردعمل میں کہا کہ بھاگ گئے !فواد چودھری صاحب ہمت کرکے سچ بولیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون سازی کیلئے حکومت کے نمبر پورے نہیں ہوئے، اتحادی تو کیا اپنے ارکان بھی ووٹ دینے کو تیار نہیں، ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگانے کیلئے آپ کا وقت ہوا چاہتا ہے، اپوزیشن سے بات چیت اور اتفاق رائے پیدا کریں۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کے پی کے میں آٹھ سال سے حکومت ہے ،اے پی ایس کے بچوں کے والدین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پیسے دیکر آپ ان بچوں کو واپس لا سکتے ہیں؟ آپ نے سپریم کورٹ میں شرمناک بیان دیا کہ میں مل لوں گا۔ انہوںنے کہاکہ کیا آپ کو سپریم کورٹ بتائے گی کہ آپکو کیا کرنا ہے؟ ،آپ 8 سال سے خیبر پختون خواہ میں حکومت میں ہیں بتائیں اے پی ایس کے بچوں کے لئے کیا کیا؟ ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے بتایاکہ ان سے پوچھیں جن کے بچے شہید ہوئے، اس وقت کے وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان دیا جسے آپ نے دفن کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عرب دیا۔ انہوںنے کہاکہ جب آپ وزیر اعظم بنے تو آپ نے ان تمام چیزوں کو ختم کردیا، آپ وزیر اعظم ہیں تو کہتے ہیں کہ نواز شریف سے پوچھیں کیا ہوا تھا؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اب آپ جواب دیں گے 3 سال ہوگئے نیشنل ایکشن پلان آپریشن ردالفساد کا کیا ہوا؟ آپ نے اپنے حصہ کیا کیا؟ آپ بے حس ہیں آپ گھر جائیں، آپ گھر جائیں نواز شریف اب بھی سب کرلے گا پہلے بھی سب کیا تھا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

4 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

14 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

30 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

45 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago