ای وی ایم پر ہمارے خدشات دور کیے جائیں، وفاقی وزیر امین الحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کہا کہ مشترکہ اجلاس سے پہلے ای وی ایم پر مشاورت چاہتے ہیں . ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سید امین الحق نے بھی ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خدشات ہیں جو دور کیے جائیں .

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم سے یہی بات کہی کہ پہلے ای وی ایم پر مشاورت کی جائے . انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش تھی کہ رابطہ کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کریں . ان کا کہنا تھا کہ جمہوری کلچر کا بنیادی نکتہ مشاورت اور اعتماد ہوتا ہے . ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان جمہوری کلچر کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتی ہے . . .

متعلقہ خبریں