ای وی ایم پر ہمارے خدشات دور کیے جائیں، وفاقی وزیر امین الحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کہا کہ مشترکہ اجلاس سے پہلے ای وی ایم پر مشاورت چاہتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سید امین الحق نے بھی ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خدشات ہیں جو دور کیے جائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم سے یہی بات کہی کہ پہلے ای وی ایم پر مشاورت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش تھی کہ رابطہ کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری کلچر کا بنیادی نکتہ مشاورت اور اعتماد ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان جمہوری کلچر کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

Recent Posts

سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے طبی شعبے نے ایک اور سنگ میل عبور کر…

9 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

21 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

31 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

47 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago