کان کا میل کڑوا کیوں ہے؟ منہ میں لعاب کیوں ہے اور آنکھ کے آنسو نمکین کیوں ہیں؟

(قدرت روزنامہ)ایک بار امام جعفر صادقؑ کے دور میں آپ کا ہی شاگرد نعمان بن ثابت
کوفی جس نے آپ کے دور میں امامت کا دعویٰ کیا تھا، اُس سے امام مخاطب ہو کر فرماتے ہیں کہ میں تم سے چند سوالات کرنا چاہتا ہوں تم نے امامت کا دعویٰ جو کیا ہے۔ امام نے پہلا سوال کیا، کان کا میل کڑوا کیوں ہے؟ منہ میں لعاب کیوں ہے؟ آنکھ کے آنسو نمکین کیوں ہیں؟ پھر امام نے فرمایا کہ وہ کون سا کلمہ ہے جو کفر سے شروع ہو کر عین اسلام پر ختم ہوتا ہے؟ پھر امام جعفر صادق نے فرمایا کہ ہرن کے سامنے والے چار دانتجسے ہم رباعیہ بھی کہہ سکتے ہیں، اللہ نے کیوں رکھے ہیں؟ اب باری تھی شاگرد کی جس نے امام جعفر صادقؑ کے ہوتے ہوئے امامت کا دعویٰ کیا تھا، وہ کوئی جواب نہ دے سکا صرف اتنا کہا کہ میں نہیں جانتا، امام جعفر صادقؑ نے فرمایا، تم مجھ سے کہو کہ میں تمہیں بتاؤں ان سوالات کے جوابات۔ اس موقع پر شاگرد نے کہا کہ جی آپ بتائیں میں ان سوالات کے جوابات نہیں جانتا۔ امام نے فرمایا سنو۔ اللہ پاک نے کان کا میل اس لیے کڑوا رکھا کیوں کہ بہت سارے ایسے کیڑے جن کو انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر ہے اور کان کھلا ہوا، وہ کیڑے جب کان کے اندر جاتے ہیں تو اس کڑواہٹ سے باہر نکل آتے ہیں، اللہ نے اس میل کے ذریعے حفاظت فرمائی ہے، منہ میں لعاب اس لیے رکھا تاکہ اس سے انسان ذائقہ چکھ سکے، آنکھ کے آنسو اس لیے نمکین ہیں کہ آنکھ چربی کا ڈبہ ہے اور چربی کو نمک سے محفوظ کیا جاتا ہے، اس لیے اللہ نے آنکھ کو نمکیات سے محفوظ کیا ورنہ جیسے ہی آنسو نکلتا ساتھ آنکھ بھی باہر نکل آتی، شاگرد بولا، کلمے والے سوال کا جواب بھی بتائیے؟ امام نے مسکراتے ہوئے فرمایا، وہ کلمہ لَا اِلاَ ہے جس کا مطلب ہے کوئی عبادت کے لائق نہیں، یہ کفر ہے مگر اِلاَ اللہ سوائے اللہ کے، یہ عین اسلام ہے، اب شاگرد نے کہا وہ ہرن والا سوال؟ امام مسکرائے اور کہا وہ تو ہوتے ہی نہیں میں نے تو تمہیں آزمایا ہے جو شخص ہرن کے منہ پر غور نہ کرتا ہو وہ قرآن کی گہرائیوں کو کیا جانتا ہوگا۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

41 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

47 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

50 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago