ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کو مجبور کریں کہ وہ اسمبلیاں توڑ دی، حکومت گرانے کیلئے انتہائی اقدام اٹھا نے کی تیاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن 100 فیصد کبھی متحد نہیں ہو سکتی۔حکومت کو گھر بھیجنے کی حد تک تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔وہاں پر ایشوز ایسے ہیں جن پر
اپوزیشن کی دورائے ہو ہی نہیں سکتی۔ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا صرف نعرہ ہی نہیں لگایا بلکہ اس کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔پچھلے تین سال میں جتنی مشکلات ن لیگ نے برداشت کی ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں کسی جماعت نے کم ہی برداشت کی ہیں۔اِن ہاؤس تبدیلی اکھاڑ پچھاڑ سے ہی آ سکتی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کو مجبور کریں کہ وہ اسمبلیاں توڑ دیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا کہ حکومت سے ناراض ہونے والے بہت سے اراکین مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں اور مناسب وقت میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ بھی کچھ ایسی جماعتیں ہیں جو حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن وہ پاکستان تحریک انصاف سے پہلے ہی روٹھے ہوئے ہیں، وہ Jump مارنے کے لیے تیار ہیں۔ بات صرف رابطوں کی نہیں ہے کیونکہ رابطوں میں تو رہتے ہی ہیں لیکن اس مرتبہ وہ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ جی این این کے پروگرام میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدہ میں وزیر داخلہ شامل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں کہ کالعدم جماعت بھارت سے فنڈنگ لیتے ہیں، اس کے بعدحکومتی وزراء اپنے بیان سےپیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حوالے سے بہت سے لوگ کنفیوژن کا شکار ہیں ، مریم نواز کا مؤقف جارحانہ ہے، ہمیں 2018ء کے الیکشن میں پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، میاں شہبازشریف کی نظر میں مفاہتی طریقہ بہتر ہے، اب بات چیت سے نہیں عوام کے پاس فیصلہ چلا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ و بربادہوچکی ہے، اب حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی ، ملکی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے، 6 اکتوبر کےبعد کی صورتحال سے حالات بدل چکی ہے، میاں نوازشریف کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطے نہیں۔

Recent Posts

سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے طبی شعبے نے ایک اور سنگ میل عبور کر…

8 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

20 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

30 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

46 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago