ایک شخص نے اپنی بیوی سے سخت دلی تکلیف اٹھائی جو اس کے کچھ دل و دماغ پہ چوٹ لگا گئی بیت گئے

(قدرت روزنامہ)ایک شخص نے اپنی بیوی سے سخت دلی تکلیف اٹھائی جو اس کے کچھ دل و دماغ پہ چوٹ لگا گئی اور اسے اجتماعی طور پر عورت کے وجود سے نفرت ہوگئی۔ وہ اپنے نومولود بیٹے کو لے کر آبادی سے دور جنگل میں لے گیا ،اور وہاں
ایک کٹیا بنالی اور اپنے ساتھ قسم کھالی کہ میں اپنے بیٹے کو عورت کی شکل تک دیکھنے نہیں دونگا۔ بیس برس بیت گئے ، ایک دن اس کا بیٹا جنگل میں شکار کررہا تھا کہ وہاں سے کچھ لڑکیوں کا قافلہ گزرا ، لڑکا انہیں مسلسل دیکھ رہا تھا کہ باپ نے اس کا بازو جھٹکتے ہوئے کہا کہ چلو گھر چلتے ہیں ، جب بیٹے نے بہت پوچھا کہ وہ کون سی مخلوق تھی جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ، تو باپ نے تنگ آکر اسے کہا کہ وہ کہ وہ دوسرے جنگل کا ایک جانور ہے جسے شتر مرغ کہتے ہیں۔رات ہوئی تو نوجوان بیٹا کروٹیں بدلنے لگا ،کبھی چھت کو دیکھے کبھی باہر جائے ، رات کے آخری پہر باپ نے تنگ آکر پوچھا کہ سوتے کیوں نہیں ہو ، کیا وجہ ہے۔بیٹے نے آنکھیں جھکاتے ہوئے جواب دیا کہ ابا مجھے وہ شتر مرغ چاہیئے “کہنے کا مقصد یہ کہ انسانی فطرت کو بدلہ نہیں جاسکتا ، فطری خواہشات فطرت کے اصولوں کے مطابق جنم لیتی ہیں ،انٹڑ نیٹ کے اس دور میں مرد عورت کے تعلقات قائم ہونے کیلئے سیکنڈز بھی زیادہ ہوسکتے ہیں ، ہم زریعہ کوختم نہیں کرسکتے ، لیکن دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات کو آگہی ، منطقی تربیت اور پاک تبدیلی سے ضرور ختم کیا جاسکتا ہے۔پہاڑوں سے پگھلنے والی برف کا رخ دریاوں کی طرف نہ موڑا جائے تو فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے ، بچہ کو کوئلہ پکڑنے سے پہلے ہم اس کی تربیت کرتے ہیں کہ وہ اسے نقصان پہنچائے گا،مسلمانوں کا آج سب سے بڑا مسئلہ اپنی نوجوان نسل کے سامنے کھڑے ان کی ذہنی عمروں سے بڑے چیلنجز اور وقت کے تقاضوں کو نہ سمجھنا اور گھریلو تربیت کا فقدان ہے ، چونکہ بقیہ ادیان تقریبا اعلانیہ اور غیر اعلانیہ الحاد کو اختیار کرچکے ہیں ، اگر مسلمانوں نے اسلام سے وابستہ رہ کر اپنی نسلوں کی تربیت کرنا ہے تو پھر فطری تقاضوں اور زمانہ حال کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اپنی اور اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت کرنا ہوگی۔۔ تعلیم تربیت اور شعور یہ لازم و ملزوم۔ (نوٹ ) یہ کہانی تصوراتی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

39 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

45 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

48 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago