محمد رضوان نے مجھے قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفہ دیا جسے میں روز پڑھ رہا ہوں، قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن کا دلچسپ انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن آج کل قرآن کا مطالعہ کر رہے ہیں اور مقدس کتاب کا انگریزی ترجمہ انہیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا ہے۔آسٹریلوی ادارےکے
مطابق ہیڈن کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ بجا اور ایک شخص کمرے میں قرآن کے ساتھ داخل ہوا۔میتھیو ہیڈن نے انٹرویو کے دوران کو بتایا کہ ’وہ رضی (رضوان) تھا اور مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔‘سابق آسٹریلوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ایک عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں، ایک پیغمبر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلام کی اور دونوں (مذہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ لیکن انہوں نے مجھے قرآن کا انگریزی ترجمہ تحفتاً دیا۔‘’ہم آدھے گھنٹے فلور پر بیٹھے اور اس پر بات کی۔ میں روز اسے تھوڑا تھوڑا پڑھ رہا ہوں۔‘انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’رضی میری پسندیدہ شخصیت ہے اور ایک چیمپیئن آدمی ہیں۔‘میتھیو ہیڈن ٹی20 ورلڈ کپ سے کچھ ہفتے قبل پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیے گئے تھے۔انہوں نے انٹرویو میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ’بابر ایک اچھا کھلاڑی ہے۔ گذشتہ رات وہ میرے پاس آئے اور کہا آپ کو کیا لگتا ہے میں کیسا جا رہا ہوں کوچ؟‘ہیڈن کہتے ہیں کہ بابر اعظم کی کوچنگ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کھلے ذہن کے مالک ہیں۔واضح رہے پاکستان جمعرات کو ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

7 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

17 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

33 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

48 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago