پنجاب یونیورسٹی مصنوعی بارش کا تجربہ کرے گی، پروفیسر ڈاکٹر منور صابر

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب یونیورسٹی میں جغرافیہ کے پروفیسر ڈاکٹر منور صابرنے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں . انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش برسانے کا پہلا تجربہ پنجاب یونیورسٹی خانصپور کیمپس میں کیا جائے گاجس کیلئے ابتدائی طور پر ایک کلومیٹر کے علاقے میں مصنوعی بارش کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں لاہور میں مصنو عی بارش کا تجربہ کیا جائے گا .

ڈاکٹر منور صابر کے مطابق منصوبے پرتقریباً دو لاکھ روپے خرچ آئے گااور کامیاب تجربہ کے بعد پاکستان دنیا کے 50ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا . .

متعلقہ خبریں