روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر171روپے سے بڑھ کر173روپے پر جا پہنچی

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹر بینک ایک بار پھر روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر171روپے سے بڑھ کر173روپے پر جا پہنچی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں1.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.65روپے سے بڑھ کر173روپے اور قیمت فروخت 171.85روپے سے بڑھ کر173.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید174روپے سے بڑھ کر174.20روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر174.70روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید 199.50روپے سے بڑ ھ کر200روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی جبکہ1.10روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت235.20روپے سے بڑھ کر236.30روپے ہو گئی

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

8 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

21 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

31 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

44 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

49 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

53 mins ago