دُبئی نے بھی عید الاضحٰی کے موقع پرمتعدد پاکستانی قیدی رہا کر دیئے


دُبئی(قدرت روزنامہ) عید الاضحی اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منانے کا تہوار ہے۔ تاہم پردیس میں بہت سے پاکستانی قیدی جو معمولی جرائم یا قرض کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے یہ تہوار ان کے ساتھ نہیں منا سکتے۔ ان کی بے بسی دیکھنے لائق ہوتی ہے۔ ہر سال اماراتی حکومت کی جانب سے عید کے تہواروں پر ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منا سکیں اور ایک نئی زندگی شروع کر کے گھر والوں کی کفالت کر سکیں اور سماج کے لیے ایک کارآمد شخص ثابت ہو سکیں۔
د و روز قبل یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 855 غیر ملکی قیدیوں کی سزائیں معاف کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اب اماراتی ریاست دُبئی کی جانب سے بھی عید الاضحی کی آمد سے پہلے سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں پاکستانی بھی بڑی گنتی میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دُبئی کے حکمران اور یو اے ای کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المختوم نے بھی عید کے موقع پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 520 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں پاکستانی بھی بڑی گنتی میں شامل ہیں۔

شیخ محمد کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت معمولی جرائم میں قید افراد کو عید کے موقع پر رہائی دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے دُبئی کے اٹارنی جنرل عیسام عیسیٰ ال حمیدن نے بتایا ہے کہ دُبئی کے فرمانروا کی جانب سے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو خوشی دینے کی خاطر یہ اعلان کیا گیا ہے تاکہ ان لوگوں کو اپنی زندگیوں کو سنوارنے کا ایک موقع دیا جا سکے ۔
حکم نامہ جاری ہوتے ہی دُبئی پولیس کی جانب سے سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے ملک کی جیلوں میں مختلف جرائم میں سزا ئیں کاٹنے والے 855 قیدیوں کی باقی سزامعاف کرتے ہوئے انہیں عید الاضحی کے موقع پر معافی کر کے رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم پر فوری طور پر عمل ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے وطن کو لوٹ کر اپنے گھر والوں سے مل سکیں اور مل کر عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Recent Posts

بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارج کی تفصیلات، یکم جولائی سے اطلاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیپرا کی طرف سے گھریلو صا رفین پر عائد فکسڈ چارج یکم…

1 min ago

190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکرلی گئی،احتساب عدالت نے…

2 mins ago

فواد چوہدری پولیس دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو: شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا…

4 mins ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ )ادارہ شماریات نے جون 2024 کی مہنگائی رپورٹ جاری کر دی جس…

9 mins ago

سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان میں بحران ہے: شبلی فراز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہےکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ…

11 mins ago

سوات: نجی سکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

سوات ( قدرت روزنامہ ) تحصیل مٹہ میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 19بچے…

26 mins ago